خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈی سی کمپلیکس کی تمام برانچز کے ہیڈز کے ساتھ تعارفی اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی آفس، اے ڈی سی آرآفس ،اے سی آفس کی تمام برانچز کے سپریٹنڈنٹ ، سنیئر کلرک اور کلیریکل سٹاف موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو ڈی سی آفس اور اے ڈی سی آر دفاتر کی تمام برانچز سے تعارف کرایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی سی کمپلیکس کی تمام برانچوں کے سٹاف سے کہاکہ آپ تمام گورنمنٹ پنجاب کے ملازمین ہیں آپ لوگوں کو حکومت پورے ماہ کی تنخواہ ادا کرتی ہے یکم سے پہلے آپکے اکاوُنٹ میں تنخواہ ٹرانسفر ہو جاتی ہے آپکو اللہ تعالیٰ کا شُکر بجا لانا چاہیے محنت و لگن اور ایمانداری سے قومی فریضہ سمجھ کر ڈیوٹی سر انجام دینی چاہیںے ۔ڈی سی آفس آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا رویہّ اپنایا جائے اُنکے ساتھ حُسن اخلاق اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور دفاتر آنے والے سائلین کے مسئلہ کو سنیں اور بغیر کسی دباوُ کے عوامی مسائل میرٹ اور دلجوئی سے حل کیے جائیں اور انکی مکمل رہنمائی کریں تاکہ بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے ملازمین کو ڈیوٹی سروس میں کوئی رکاوٹ یا مشکلات در پیش آئیں تو فوری طورمیرے نوٹس میں لایا جائے آپکومکمل فیسلیٹیٹ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ڈی سی کمپلیکس کے کسی بھی اہلکار کے خلاف سائلین کی طرف سے شکایت مجھے موصول ہوئی یا محکمے کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا تواُس اہلکار کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔