November 24, 2026

کرسمس امن مشاعرہ وہ لوگ جو دھرتی میں محبت کے بیج بوتے ہیں،وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں امن کی شمعیں ہوتی ہیں ،وہ لوگ

IMG-20251218-WA0178

duaa کرسمس امن مشاعرہ
وہ لوگ جو دھرتی میں محبت کے بیج بوتے ہیں،وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں امن کی شمعیں ہوتی ہیں ،وہ لوگ جن کا مذہب ہی لوگوں میں پیار بانٹنا ہوتا ہے،وہ اس دھرتی کی شان ہیں،مان ہیں ،آن ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ در حقیقت وہی انسان ہیں اور وہی انسانیت کی معراج ہیں۔یہی وہ نابغہ روزگار ہستیاں ہیں جن کے دم قدُم سے زندگی سانس لیتی ہے اور پیار و وفا کےُغنچے لہلہاتے ہیں ،وہ محبت کے ترجمان موسم خزاں میں بھی بہاروں سے شاداب دکھتے ہیں،ان کے چہرے کاسہ نور کی کرنوں سے روشن اور اتنے جگمگ ہوتے ہیں کہ کل عالمُ ہی جگمگا اٹھتا ہے۔وہ فجر کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں میں یکساں روشن ہوتے ہیں،انھی معدودے چند لوگوں میں ایک بڑا ہی معتبر نام ہے جناب عزت مآب ڈاکٹر ریونڈ لیاقت قیصرُایک انسان دوست ہمدرد ہستی، جن کے چہرے پہ دھیمی دھیمی مسکراہٹ ان کے اجلے اور پاکیزہ کردار کی گواہ ہے۔ڈاکٹر لیاقت قیصر دانشور اور مصنف تو ہیں سو ہیں انسان بہت پیارے ہیں۔وہ پچھلے بائیس برسوں سے کوٹ لکھپت چرچ میں بڑی باقاعدگی سے کرسمس امن مشاعرہ منعقد کروا رہے ہیں۔اس مشاعرے میں ملک کے بڑے بڑے شعرا کرام نے مشاعرے پڑھے، جن میں منیر نیازی،ناصر کاظمی،اختر شمارُُ کے نام نمایا ں ہیں۔
ڈاکٹر ریورنڈ لیاقت قیصر امن کے سفیر ہیں اور ہر کرسمس کے موقع پہُ امن کا میلہ سجاتے ہیں،ڈاکٹر صاحب دلوں کو بقعۂ نور بنانے اور شمع محبت سے روشنُ کرنے کے ماہر ہیں ۔کرسمس امن مشاعرے کی روایت کو قایم رکھتے ہوئے اس سال کرسمس امن مشاعرے کا انعقاد تیرہ دسمبر دوہزار پچیس کو چرچ کو ٹ لکھپت میں ہوا شام سات بجے سے شروع ہونے والا یہ مشاعرہ رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہاُ۔مشاعرے کے لیے ایکُ کھلے میدان میں خوبصورت مارکی سجای گیئ،جہاں چہار سو رنگوں اور پھولوں سے زیادہ محبت اور امن کا موسم تھا۔آنے والے معزز مہمانوں کو بڑے خلوص سے خوش آمدید کہنے کےُلیے جناب آفتاب جاویدصاحب سب سے آگے آگے تھے،اس میں کوئ شکُ نہں کہ عزتوں والے ہی دوسروں کو عزت دینے میں آگے آگے ہوتے ہیں۔تین نسلوں کے نمایندہ شاعر ،پرائیڈ آف پرفارمانس جناب نذیر قیصر صاحب کی صدارت میں ہونے والے اس کرسمس امن مشاعرے کے مہمان خصوصی نوجوان نسل کے چہیتے شاعر فرحت عباس شاہ تھے ۔خصوصی آمد مشہور شاعر عدیل برکی،اور مہمانان اعزاز میں توقیر شریف،مرزا محمد عباس،نصیر احمد، رابعہ رحمان ،پرویز پارس اور پونم نورین شامل تھے۔ڈاکٹر لیاقت قیصر نے تمام مہمانوں سے خطاب میں امن کا پیغام دیا۔شعراء کرام میں احتشام حسن،خالدعمانوئل،زاہد جریالوی،طارق جاوید طارق،ڈیوڈ پرسی،فخر لالہ،عادل امین؟جاوید ڈینئل،نوید انجم،عرفان نشاط چوہدری اور سٹیلا ظفر شامل تھے۔نظامت کے فرائض جناب آفتاب جاوید نے ادا کیے۔مشاعرے کے اختتام پہ تمام مہمانوںُ کو گرما گرما کھانا پیش کیا گیا ،امن کے دیویوں کی روشنی میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا،اس میری کرسمس پہ خوشیوں کے رنگ بھی دوبالا تھے اور بین المذاہب بھای چارہ بھی۔تقریب کے اختتام پہ شعراے کرام کو تحائف سے نوازا گیا
ڈاکٹر پونم نورین لاہور