October 27, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت کانفرنس

IMG-20251217-WA1143(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2025 کی پانچویں انسدادِ پولیو مہم کاآج دوسرا روزہے جو 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈاکٹر راوُ گلزار ہوسف، نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نے جاری پولیو مہم کے حوالے سے بریف کیا بتایا کہ مہم کے دوران ضلع خوشاب میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔صدرِ اجلاس نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مائیکرو پلانز کو فی الفور اپ ڈیٹ کیا جائے۔موبائل اور مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دی جائے۔مہم کے دوران کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی تمام 51 یونین کونسلز میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔عملے کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق مکمل ھوچکی ھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے پولیو مہم کا 100%ٹارگٹ 18 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کا ٹارگٹ جلد اور کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو فری قطرے پلائے جائیں کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہے تاکہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے