سامارو میں گورنمنٹ گرلز کالج کا افتتاح اور ٹاؤن کمیٹی سامارو میں سینیٹر روبینہ قائم خانی کی آمد، 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان
سامارو میں گورنمنٹ گرلز کالج کا افتتاح اور ٹاؤن کمیٹی سامارو میں سینیٹر روبینہ قائم خانی کی آمد، 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان
سامارو (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
تفصیلات کے مطابق سامارو میں سینٹر روبینہ قائم خانی کا اپنے آبائی شہر سمارو میں آمد جس کے پرجوش استقبال کیا گیا دورے کے دوران سینیٹر روبینہ قائم خانی بعدازاں ٹاؤن کمیٹی سامارو پہنچیں، جہاں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی وڈیرا ذوالفقار خاصخیلی، وائس چیئرمین نول رائے مشوری، کونسلر سید کرم علی شاہ، جانزیب سرتاج قائم خانی، سندھ تپیدار ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر سید جاوید حسین شاہ، سیٹ عمان عمر قائم خانی، سید اسلم شاہ، سلیم اعجاز، ماسٹر قیوم قائم خانی اور دیگر معزز رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ قائم خانی نے اعلان کیا کہ سامارو شہر کی ترقی کے لیے 20 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں سامارو سٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
عوامی نمائندوں نے تحصیل اسپتال سامارو کو درپیش مسائل، سہولیات کی کمی اور طبی عملے کی قلت سے سینیٹر روبینہ قائم خانی کو آگاہ کیا۔ اس پر انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد اسپتال کے لیے علیحدہ بجٹ رکھا جائے گا، نئی عمارت، ایمبولینسز کی فراہمی، ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے وہ سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گی۔
جب کہ محترمہ ادی روبینہ قائم خانی نے اس وقت سامارو گورنمنٹ گرلز کالج کی بلڈنگ کا باقاعدہ بھی افتتاح کیا ۔۔
سینیٹر روبینہ قائم خانی نے مزید کہا کہ سامارو شہر کی سڑکوں، سیوریج سسٹم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ سامارو کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے سینیٹر کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سامارو جلد ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔