October 27, 2026

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)سانحہ اے پی ایس کے حوالہ سے فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد اورفوجی

IMG-20251217-WA1141(4)

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)سانحہ اے پی ایس کے حوالہ سے فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد اورفوجی فاونڈیشن ڈونگہ بونگہ میں تقریبات کا انعقاد،سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کیطرح ہارون آباد اور ڈونگہ بونگہ میں بھی سانحہ پشاور کے حوالہ سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔فوجی فاونڈیشن سکول ہارون آباد اور فوجی فاونڈیشن ڈونگہ بونگہ میں تقر یبات کے انعقاد کے موقع پہ پرنسپل فوجی فاونڈیشن سکول ہارون آباد میڈیم حناء اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ دسمبر 2014پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔سانحہ اے پی ایس دردوالم اور خونریزی کی داستان سمیٹے ہوئے ہیں۔جبکہ فوجی فاونڈیشن سکول ڈونگہ بونگہ کے پرنسپل نجم الدین نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس معصوم پھولوں کو مسل کر ظلم کی تاریخ لکھی گئی ہے۔مقررین میڈیم سعدیہ ،میڈیم نصرت ،میڈیم راشدہ ،میڈیم فوزیہ، میڈیم اسماء گل ودیگر کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پشاور کے گیارہ سال بعد بھی یہ زخم تازہ ہیں۔جبکہ اس موقع پر طلبہ وطالبات نے مختلف خاکے اور تقاریر کیں اور سانحہ کی مذمت کی گئ ۔سانحہ اے پی ایس کے 140 سے زائد شہداء کی یاد میں ایف ایف ایس ہارون آباد کی طلبات نے ریلی نکالی جبکہ ڈونگہ بونگہ فوجی فاونڈیشن سکول کے طلبہ وطالبات نے شمعیں روشن کی۔