جھنگ ماجھی سلطان روڈ ماجھی پھاٹک پر ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا کنٹرول روم میں موصول شدہ کال
جھنگ
ماجھی سلطان روڈ ماجھی پھاٹک پر ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا کنٹرول روم میں موصول شدہ کال میں کالر نے بتایا کہ مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم ہوا ہے ۔ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی دو ایمبولینسز کو موو کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو انفارم کر دیا ۔ریسکیو سٹاف کے مطابق دھند کے باعث روڈ کے کنارے خراب کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے مسافر بس ٹکرا گئی ۔مسافر بس لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی اور ٹریکٹر ٹرالی ماجھی سلطان سے شکر گنج شوگر ملز کی طرف آ رہی تھی۔ریسکیو سٹاف نے فوراً ریسپانس کیا تو زخمیوں میں سے ایک شخص موقع پر ڈیڈ تھا لواحقین نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کرنے سے منع کر دیا۔ایک مریض کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ دو زخمیوں کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔