October 30, 2026

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ) الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فخرِ ٹھٹھہ خلیل ، محسنِ ٹیکسلا ملک

IMG-20251216-WA1690(1)

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ) الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فخرِ ٹھٹھہ خلیل ، محسنِ ٹیکسلا ملک سہیل اخترٹھٹھہ خلیل کے ڈیرے پر ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ نہ صرف طبی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بنا بلکہ ایک ایسی مثال بھی قائم کر گیا جو برسوں یاد رکھی جائے گی ایم بی بی ایس ڈاکٹر عین الحسنین کی زیرِ نگرانی ماہر، تربیت یافتہ اور دردِ دل رکھنے والے معالجین پر مشتمل ٹیم نے مجموعی طور پر 213 مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں 90 مرد اور 123 خواتین شامل تھیں۔ تمام مریضوں کو بلا امتیاز اور بلا معاوضہ ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ سے مستحق، سفید پوش خاندانوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں فائدہ اٹھایا، جبکہ مریضوں کے چیک اپ کا عمل انتہائی نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور تسلسل کے ساتھ شام چار بجے تک جاری رہا اس فلاحی سرگرمی کی سب سے نمایاں اور قابلِ تحسین بات یہ رہی کہ شہداءکے اہلِ خانہ کو خصوصی احترام اور ترجیح دی گئی، انہیں بغیر کسی رسید یا رسمی کارروائی کے فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جو ملک سہیل اختر کی حساس دل، قدر شناس اور درد مند شخصیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس موقع پر الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے امیر امیر عبدالقدیر اعوان کی بے لوث سماجی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور بالخصوص ملک سہیل اختر کی انسان دوستی، جذبہ خدمت اور مسلسل عوامی فلاح کے کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک سہیل اختر وہ شخصیت ہیں جو ہر آزمائش میں اپنے علاقے کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر اجتماعی بھلائی کو ترجیح دی اہلِ علاقہ کے مطابق ملک سہیل اختر ٹھٹھہ خلیل نے ٹھٹھہ گاوں میں تعلیم، صحت اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اسکول، ڈسپنسری اور دیگر منصوبے مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ بجا طور پر محسنِ ٹیکسلا ہیں۔
شرکاء نے اس موقع پر اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سہیل اختر ٹھٹھہ خلیل کی تمام تر سماجی و فلاحی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، عزت اور مزید توفیق سے نوازے اور ان کے ہاتھوں انسانیت کی خدمت کا یہ سفر یونہی جاری و ساری رکھے۔ آمین سہیل اخترٹھٹھہ خلیل کے ڈیرے پر ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ نہ صرف طبی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بنا بلکہ ایک ایسی مثال بھی قائم کر گیا جو برسوں یاد رکھی جائے گی ایم بی بی ایس ڈاکٹر عین الحسنین کی زیرِ نگرانی ماہر، تربیت یافتہ اور دردِ دل رکھنے والے معالجین پر مشتمل ٹیم نے مجموعی طور پر 213 مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں 90 مرد اور 123 خواتین شامل تھیں۔ تمام مریضوں کو بلا امتیاز اور بلا معاوضہ ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ سے مستحق، سفید پوش خاندانوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں فائدہ اٹھایا، جبکہ مریضوں کے چیک اپ کا عمل انتہائی نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور تسلسل کے ساتھ شام چار بجے تک جاری رہا اس فلاحی سرگرمی کی سب سے نمایاں اور قابلِ تحسین بات یہ رہی کہ شہداءکے اہلِ خانہ کو خصوصی احترام اور ترجیح دی گئی، انہیں بغیر کسی رسید یا رسمی کارروائی کے فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جو ملک سہیل اختر کی حساس دل، قدر شناس اور درد مند شخصیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس موقع پر الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے امیر امیر عبدالقدیر اعوان کی بے لوث سماجی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور بالخصوص ملک سہیل اختر کی انسان دوستی، جذبہ خدمت اور مسلسل عوامی فلاح کے کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک سہیل اختر وہ شخصیت ہیں جو ہر آزمائش میں اپنے علاقے کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر اجتماعی بھلائی کو ترجیح دی اہلِ علاقہ کے مطابق ملک سہیل اختر ٹھٹھہ خلیل نے ٹھٹھہ گاوں میں تعلیم، صحت اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اسکول، ڈسپنسری اور دیگر منصوبے مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ بجا طور پر محسنِ ٹیکسلا ہیں۔
شرکاء نے اس موقع پر اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سہیل اختر ٹھٹھہ خلیل کی تمام تر سماجی و فلاحی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، عزت اور مزید توفیق سے نوازے اور ان کے ہاتھوں انسانیت کی خدمت کا یہ سفر یونہی جاری و ساری رکھے۔ آمین