November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کے تحصیل دوڑ کا

IMG-20251216-WA0862

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کے تحصیل دوڑ کا دورہ کیا کمشنر شہمیر خان بھٹو نے ایوننگ ریویو پولیو میٹنگز (ERMs) کا جائزہ لیا۔دورے کا مقصد یونین کونسل اور تحصیل سطح پر منعقد ہونے والی ایوننگ ریویو میٹنگز کے معیار کا جائزہ لینا ہے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن نے تعلقہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اسپتال میں موجود طبی سہولیات سے متعلق درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔بعد ازاں کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دوڑ کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا، کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دوڑ کو پولیو مہم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔