* نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)محکمہ کالج ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے ساتویں
* نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)محکمہ کالج ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے ساتویں سندھ کالج گیمز کا آغاز ہوگیا۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد سلیمان سیال نے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں مشعل جلا کر کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔* سات روزہ کھیلوں کے مقابلوں میں ضلع شہید بینظیرآباد کے 11 گرلز اور بوائز ڈگری کالجز حصہ لے رہے ہیں۔ کالج انتظامیہ شہید بینظیرآباد* طلباء و طالبات کے الگ الگ کھیلوں میں کرکیٹ، ونجھ وٹی، بیڈمنٹن، والی بال، ٹگ آف وار، تھرو بال، ٹیبل ٹینس اور دیگر مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ کالج انتظامیہ محکمہ کالیج ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے شہید بینظیرآباد ضلع کے تمام کالجز کے طلباء و طالبات میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے 7ویں سندھ کالج گیمز کی افتتاحی تقریب آج پیر کے روز بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم نواب شاہ میں منعقد کی گئی۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو تھے، اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر آصف میمن، ریجنل ڈائریکٹر کالجز محمد سلیمان سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمرالدین کیریو اور پرنسپل لالا رخ بلوچ نے ربن کاٹ کر اور مشعل جلا کر 7 ویں سندھ کالج گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب میں بطور مہمانِ اعزاز م چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد ڈاکٹر آصف میمن، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز ریاض احمد اجن، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سندھ کالج گیمز جیسے ایونٹس طلباء و طالبات میں مثبت مقابلے، نظم و ضبط اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنے اداروں بلکہ ضلع اور صوبے کا نام روشن کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج کے کھیلوں کے مقابلوں میں طالبات کی جانب سے نمایاں کارکردگی اور نظم و ضبط کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے جس سے واضع ہوگیا ہے کہ طالبات بھی کھیلوں کے میدان میں بہت آگے ہیں کمشنر نے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بھی ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوان نسل بالخصوص طلباء و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے مواقع ملیں گے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد محمد سلیمان سیال کی جانب سے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ 7ویں سندھ کالج گیمز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یادگار اور کامیاب ثابت ہوں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیمان سیال نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اور سیکریٹری کالجز کی خصوصی ہدایت پر شہید بینظیرآباد ڈویژن میں کالجز کے طلباء اور طالبات میں الگ الگ کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جارہے ہیں آج افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیرآباد ضلع کے بوائز اور گرلز کے 11 کالجز کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے تک جاری کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ،بیڈمنٹن، والی بال، ونجھ وٹی، ٹگ آف وار، تھرو بال، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس اور دیگر مقابلے منعقد ہونگے افتتاحی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نواب شاہ مزمل ظہور گجر، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز عبدالستار پیرزادہ، عبدالجبار ملاح، حسین علی رند، عطا محمد سیال، احسان رند کے علاوہ مختلف کالجز کے اساتذہ، پرنسپلز، رٹائرڈ پرنسپلز،طلبہ و طالبات اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران رنگا رنگ سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا 7 ویں سندھ کالج گیمز کے تحت ایک سو میٹر گرلز ریس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ کی طالبا انعم نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبا تانیہ جمالی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج سکرنڈ کی طالبا علماس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح بوائز 100 میٹر ریس کے مقابلوں میں نادر بلوچ نے پہلی، محسن علی نے دوسری اور عمران علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ٹگ آف وار کے گرلز مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز عائشہ کالج نواب شاہ نے گورنمنٹ گرلز کالج دولت پور کو شکست دیگر کامیابی حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج سکرنڈ کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز کالج نواب شاہ کی ٹیم کو شکست دیگر کامیابی حاصل کی۔