October 28, 2026

بہاولنگر اک طرف مہنگائی کا رونا اور دوسری طرف ٹریفک پولیس سے مزدور طبقے بھی غیر محفوظ۔۔۔۔

20240905_150006

بہاولنگر اک طرف مہنگائی کا رونا اور دوسری طرف ٹریفک پولیس سے مزدور طبقے بھی غیر محفوظ۔۔۔۔

بہاولنگر ٹریفک ڈی ایس پی کی تعیناتی نہ ہونے پر موصوف لیگل ڈی ایس پی کو چارج دیا گیا ہے جبکہ سینئر قانون دان نے دعویٰ کیا کہ لیگل ڈی ایس پی نے نہ تو ٹریفک منیجمنٹ کا کورس کیا ہوا ہے نہ ہی محکمانہ قوانین کے مطابق ڈی ایس پی لیگل کو کسی بھی آپریشنل سیٹ پر تعینات نہ کیا جاسکتا ہے بلکہ آپریشنل کے لیے اگر تعیناتی عارضی کرنی بھی ہے تو ڈی ایس پی صدر،ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی سی آئی اے یا کسی ٹریفک انسپکٹر کو چارج دیا جائے جو ٹریفک کے قوانین کو سمجھتے ہیں۔زرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈی پی او آفس کی لابی نے اپنی کاموں کے لیے ٹریفک محکمہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے جبکہ موصوف ڈی ایس پی لیگل کے دفتری امور کے کاموں میں تاخیر کی وجہ سے سائل پریشان ہے اور موصوف ڈی ایس پی نے کونے کونے پر شہریوں کو زلیل اور بدعائیں لینے کی قسم کھا رکھی ہے۔اپنے ہی ضلع میں ڈی ایس پی کی عہدے پر فائز ہونا اور ساتھ ہی اپنے ضلع کے سائلوں کو نکونک کرنا یہ اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔۔۔لہذا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان سمیت آر پی او بہاولپور،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب بہاولنگر میں ڈی ایس پی کی لاوارث سیٹ پر ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کریں تاکہ ٹریفک پولیس کے دفتر امور بہتر اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں جبکہ ٹریفک پولیس اور عوام میں دوری پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر ہو رہا ہے وہ ختم ہو سکے…