سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: جیۓ شاہ ٹاؤن یوسی دو میں شجرکاری مہم، محلہ کمیٹی کا علاقہ خوبصورت بنانے کا عزم
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: جیۓ شاہ ٹاؤن یوسی دو میں شجرکاری مہم، محلہ کمیٹی کا علاقہ خوبصورت بنانے کا عزم
جیۓ شاہ ٹاؤن یوسی دو میں محلہ کمیٹی کی جانب سے اپنی یونین کونسل کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے عزم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر یوسی دو جیۓ شاہ ٹاؤن کے چیئرمین دین محمد بھی محلہ کمیٹی کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ محلہ کمیٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔
چیئرمین جیۓ شاہ ٹاؤن دین محمد نے ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اعجاز پلھ کے ہمراہ یوسی دو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اہلِ محلہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین دین محمد، نے کہا کہ یوسی دو کی محلہ کمیٹی کی جانب سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورت بنانے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یوسی دو میں گٹروں کے ڈھکن لگوا دیے گئے ہیں، تاہم اگر کسی مقام پر ڈھکن موجود نہ ہوں تو شہری براہِ راست ان سے رابطہ کریں۔ چیئرمین نے اعلان کیا کہ جلد ہی جیۓ ٹاؤن میں نیو گوٹھ کے علاقے میں شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیۓ بچوں کے لیے ایک جدید چلڈرن پارک بھی تعمیر کیا جائے گا اس موقع پر محلہ کمیٹی کے آصف علی، نعمان بیگ، منظر زیدی، و دیگر بھی موجود تھے،