شیخوپورہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ شہری جان کے ساتھ قیمتی سامان اور لاکھوں روپے سے محروم
شیخوپورہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
شہری جان کے ساتھ قیمتی سامان اور لاکھوں روپے سے محروم
شیخوپورہ میں جرائم کا گراف اوپر جانے لگا جبکہ پولیس کی کارکردگی نیچے آنے لگی، شہر بھر میں ایک ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سینکڑوں وارداتوں نے پولیس کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا، تھانہ بی ڈویژن سے 5 منٹ کے فاصلے پر واقع عاٸشہ پارک کے مین گیٹ سے چوری ہونےوالی موٹرساٸیکل کا تھانہ بی ڈویژن پولیس آج تک سراغ نہ لگا سکی، آٹھ ماہ قبل نامعلوم چوڑ عاٸشہ پارک کے مین گیٹ کے آگے سے CD-70 برنگ سرخ ABF – 7248 ماڈل 2020 لے اڑے تھے، شہر کے متعدد تھانوں میں سفارش کلچر کی بنیاد پر جونئیر افسران کو تھانوں میں ایس ایچ او لگانے کے واقعات نے پولیس کی نااہلی کا پول کھول دیا، پولیس کا شہر میں گشت نہ ہونے سے شہر بھر میں ڈاکو راج قائم، شہریوں کا تھانوں میں جونئیر افسران کی تعیناتی اور شہر میں بھرتی ہوئی وارداتوں پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ