بحریہ ٹاؤن میں کار کے ٹرالر سے ٹکرا جانے کا سنگین حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی رپوٹ وجئے کمارواسوانی
بحریہ ٹاؤن میں کار کے ٹرالر سے ٹکرا جانے کا سنگین حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی
رپوٹ وجئے کمارواسوانی
دعا ان لائن نیوز
کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے
جن کی شناخت سیتا، اشوک اور سہیل کے نام سے ہوئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے تمام افراد کو نکال کر ضروری کارروائی مکمل کی
ایک شخص سنجے شدید زخمی ہوا جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے۔