November 17, 2026

نوابشاہ (بیوروچیف)صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے

IMG-20251214-WA0096

نوابشاہ (بیوروچیف)صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کے احاطے میں کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے، پیپلز میڈیکل اسپتال میں صحت کی سہولیات کی کمی، مچھر مار اسپرے، ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کتا مار مہم نہ ہونے، نوکریوں اور دیگر مسائل کے متعلق شکایات کی گئی۔* صوبائی وزیر نے ایک ایک شہری کا مسئلہ سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کے لئےکھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کے احاطے میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی کھلی کچہری میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، رکن سندھ اسمبلی چودہری جاوید اقبال،کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، سیکریٹری خوراک محمد بچل راہپوٹو، ڈائریکٹر جنرل خوراک شہزاد فضل عباسی، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی،ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر آصف علی میمن کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے، پیپلز میڈیکل اسپتال میں صحت کی سہولیات کی کمی، مچھر مار اسپرے، کتا مار مہم نہ ہونے، نوکریوں اور دیگر مسائل کے متعلق شکایات کی گئی ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ نے کھلی کچہری میں شہر کے دو اہم مسائل پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ دوڑ شہر کے 60روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج تعمیر نہ ہونے سبب شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،اور اب تک کئی حادثات میں متعدد شہری اپنی جانیں گنواچکے ہیںدو سال قبل ایگزیکٹو انجینئر پروونسشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد کی جانب سے 60میل روڈ ریلوے پھاٹک نمبر06 پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لئے پروجیکٹ منیجر،پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآبادکو فزیلٹی رپورٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات منظوری کے لئے ارسال کی گئی تھیں۔مگرپروجیکٹ منیجر نے اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کی ہے اور نہ ہی ایگزیکٹو انجینئر پروونسشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد کی جانب سے پروجیکٹ منیجر حیدرآباد کو یادہانی لیٹر ارسال کیا گیا،جبکہ دوڑ شہر کے دو اہم قبرستان حضرت گاڑھو پیر اور حضرت مٹھو فقیر چار دیواری سے محروم ہیں،محکمہ ورکس بلڈنگ ڈویژن کی جانب سے ان قبرستانوں کی چار دیواری کے لئے دو بار فئیلیٹی رپورٹ منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو ارسال کی گئی،جوکہ تین سال گزجانے کے باوجود منظور نہیں کی گئی ہے،انہوں نے صوبائی وزیر خوراک سے مطالبہ کیا کہ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر اور قبرستانوں کی چار دیواری کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،دوڑ کے سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے ورکس اینڈ سروسز پروونشنل ڈپارٹمنٹ شہید بینظیر آباد کی جانب سے انکے علاقے گوٹھ نظیر احمد کمبوہ میں ترقیاتی کام نہ کرانے اورتین سال گزرجانے کے باوجود پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انکے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو ارسال کردہ فزیلیٹی رپورٹ منظور نہ کرنے کی شکایت کی،انہوں نے بتایا کہ ورکس اینڈ سروسز پروونشنل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انکے علاقے کو نظر انداز کیا جارہا ہے،انہوں نے صوبائی وزیر خوراک کو تحریری شکایت بھی پیش کی جو صوبائی وزیر نے غور سے سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو شکایات حل کرنے کا حکم دیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر تمام وزراء اور مشیر سندھ کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں منعقد کررہے ہی