November 17, 2026

وردہ اب ڈاکٹر وردہ بن چکی تھیں۔ ان کے والد کی خواہش پوری ہوگئی تھی۔ وہ 2017 سے ڈسٹرک

FB_IMG_1765632208482

وردہ اب ڈاکٹر وردہ بن چکی تھیں۔ ان کے والد کی خواہش پوری ہوگئی تھی۔ وہ 2017 سے ڈسٹرک ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھیں لیکن پھر ان کی زندگی میں 18 اکتوبر 2023 کا وہ دن آیا جس دن انہوں نے غیر ارادی طور پر اپنے قتل کا سامان کر لیا۔

ڈاکٹر وردہ کے والد محمد مشتاق نے پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوتے ہی اٹک سے ایبٹ آباد ہجرت کی۔ وہ اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنانے پر خرچ کی۔ یہاں تک کہ اپنی بیٹی کی خواہش کے لیے آبائی علاقہ چھوڑ دیا اور اپنی بیٹی ڈاکٹر وردہ کو ایبٹ آباد کے ایک نجی کالج میں داخل کروا دیا۔

وہ ڈاکٹر بن گئیں۔ 18 اکتوبر 2023 کو انہوں نے دبئی جانے سے قبل اپنی بچپن کی ایک دوست کے پاس 67 تولہ سونا بطور امانت رکھوایا۔ تین ماہ قبل یعنی 2025 میں ہی جب وہ پاکستان آئیں تو انہوں نے اپنی دوست سے 67 تولہ سونا لوٹانے کا مطالبہ کیا۔ ان کی دوست ٹال مٹول کرتی رہی۔ رواں ماہ 4 دسمبر کو ڈاکٹر وردہ اپنی اسی دوست کے ساتھ ہسپتال سے ایک زیر تعمیر گھر میں گئیں لیکن واپس نہ لوٹ سکیں۔ ان کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ کیس آگے بڑھتا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر وردہ کی دوست نے انہیں اپنے شوہر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا ہے اور ان کی لاش کہیں دفنا دی ہے۔ مبینہ طور پر ڈاکٹر وردہ نے جو سونا اپنی قابل اعتماد دوست کے حوالے کیا تھا وہ انہوں نے بینک میں جمع کر کے 50 لاکھ کا قرض لیا تھا۔۔۔۔ دوست پر اعتماد کا نتیجہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کی صورت میں نکلا۔۔ اس کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک جیولری شاپ سے 20 کلو گرام سونا غائب ہوا ہے۔ یہ سونا دکانداروں نے ایک قابل اعتماد سنیارے کے پاس رکھوایا تھا تاہم اب وہ قابل اعتماد سنیارا مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد مالیت کا یہ 20 کلو گرام سونا لے کر غائب ہوگیا ہے۔ پولیس اس وقت اس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہری اس قدر بھاری مقدار میں سونا بینک لاکرز کی بجائے اپنے رشتہ داروں کے پاس کیوں رکھواتے ہیں؟ شہری بینک لاکرز کا انتخاب کیوں نہیں کرتے؟ 20 کلو گرام سونا کیسے غائب ہوا؟ بینک لاکرز کتنے محفوظ ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے کام کیا ہے جو پن کمینٹ میں موجود ہے۔ ملاحظہ فرمائیے گا۔

ادیب یوسفزئی