13/12/1997 سے 13/12/2025 پیدائش، تلاش اور تشکیلِ ذات اٹھائیس سالہ سفرِ زندگی
13/12/1997 سے 13/12/2025 پیدائش، تلاش اور تشکیلِ ذات اٹھائیس سالہ سفرِ زندگی
13 دسمبر 1997 کی وہ صبح شاید دنیا کے لاکھوں کیلنڈرز میں ایک معمول کا دن رہی ہو، مگر کائنات کے دفترِ تخلیق میں یہ ایک خاص تاریخ تھی یہ وہ دن تھا جب فطرت نے ایک نئی سانس اس دنیا کے دامن میں رکھی، ایک نئی آنکھ کو روشنی دکھائی، ایک نئے دل کو دھڑکن بخشی۔ دراصل ہر پیدا ہونے والا انسان محض دنیا میں اضافہ نہیں ہوتا، بلکہ کہانیوں، امکانات اور خوابوں کی ایک مکمل کائنات ساتھ لاتا ہے۔ میں بھی اسی کائنات کا سفیر بن کر اس دنیا میں آیا ۔ وقت ایک خاموش راوی ہے۔ وہ ہم سے کچھ کہے بغیر، بغیر چوکھٹ کھڑکائے، بس گزر جاتا ہے۔ مگر اس کے قدموں کی چاپ بعد میں سمجھ میں آتی ہے جیسے آج جب میں 1997 سے 2025 تک کا سفر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ 28 سال میں کتنا کچھ ایک اچھوتے داستانی رنگ کی طرح شامل ہو چکا ہے زندگی کے ابتدائی سال پھولوں جیسے نرم، بادلوں جیسے ہلکے اور تتلیوں جیسے رنگین ہوتے ہیں۔ شاید میرے گھر والوں کو یاد نہ ہو، مگر گھر والوں کے چہروں پر میری پہلی مسکراہٹ نے ایک نئی بہار لا دی تھیں ۔ میرے پہلے قدم، پہلی آواز، پہلی ہنسی یہ سب وہ اثاثے ہیں جو انسان کا سفر خاموشی سے تعمیر کرتے ہیں۔ وہ دن جب پہلی بار میں نے اپنے ارد گرد کی دنیا کو پہچاننا شروع کیا، جب کھلونوں کی آوازیں میرے لیے زندگی کا پہلا موسیقیانہ تعارف بنتی تھیں، جب امی کا لمس اور ابو کی شفقت میرے وجود کی پہلی پناہ گاہ تھی ان سب لمحوں کی بنیاد پر آج کا مضبوط وجود کھڑا ہے۔ پھر وہ وقت آیا جب میں نے سیکھنا شروع کیا۔ سکول کی پہلی گھنٹی، بستے کی پہلی زپ، کتاب کے پہلے صفحے پر لکھا گیا پہلا حرف یہ سب میری شخصیت میں وہ بیج بن کر بویا گیا جس نے آنے والی دہائیوں میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔ زندگی صرف تعلیمی کتابوں کے لفظ نہیں سکھاتی، بلکہ کلاس روم سے باہر بھی ہر منظر ایک استاد بن جاتا ہے۔ دوستیاں، چھوٹے چھوٹے کھیل، چھوٹی چھوٹی ناراضگیاں یہ سب زندگی کے ابتدائی صفحات کو بھرنے والے رنگ تھے۔ جیسے جیسے وقت آگے بڑھا میرے اندر سوالات نے جنم لیا۔ یہ سوالات کبھی خوابوں کی شکل اختیار کر گئے اور کبھی بےچینی کا روپ۔ یہی انسانی ارتقاء کا حصہ ہے کئی بار میں نے سوچا کہ میں کون ہوں؟ مجھے کیا بننا ہے؟ کس راستے پر جانا ہے؟ یہ وہ سوال ہیں جو 28 سال کے اس سفر میں اَن گنت بار مختلف شکلوں میں میرے سامنے آئے ہیں ۔ انسان اپنے اندر کے صحرا عبور کرتا ہے، پھر اپنے خوابوں کے سمندر کا سفر شروع کرتا ہے، اور پھر ایک طویل رات کے بعد صبح کی پہلی کرن اسے یقین دلاتی ہے کہ وہ اکیلا نہیں۔ میں اور آپ بھی وہی مسافر ہیں جو سوالوں کے ریگزار میں چلتے چلتے اپنی شناخت کے کنارے تک پہنچے جوانی کے آغاز میں انسان خود کو دنیا کی سب سے بڑی داستان کا کردار سمجھتا ہے۔ دل میں خوابوں کے چراغ جلتے ہیں۔ کچھ پورے ہوتے ہیں، کچھ ادھورے رہ جاتے ہیں، اور کچھ نئے جنم لیتے ہیں میں نے کئی بار آسمان دیکھ کر سوچا کہ میرا ستارہ کون سا ہے؟ میں کہاں جاؤں؟ مجھے کیا پانا ہے؟ میں نے جب نوجوانی کا مرحلہ عبور کیا تو دنیا نے اپنی اصل صورتیں میرے سامنے کھولنا شروع کیں۔ کبھی ہنسی، کبھی آنسو، کبھی قرب، کبھی جدائی زندگی کا ہر رنگ میرے دامن میں آتا گیا زندگی کے وہ سال جن میں خون گرم ہوتا ہے، خواب بڑے ہوتے ہیں اور جذبے بے لگام۔ انسان خود کو کسی بڑے کام کے لیے پیدا ہوا محسوس کرتا ہے۔ میرے اندر بھی وہی اضطراب جاگا وہی بےچینی جو ہر نوجوان کے دل میں ایک آگ کی طرح دہکتی ہے اسی آگ نے مجھے راستے دکھائے۔ کچھ میں نے خود چُنے، کچھ وقت نے میرے لیے چُن دیے۔ انسان کا سفر کبھی سیدھا نہیں ہوتا، مگر خوبصورت ضرور ہوتا ہے۔ ایک وہ زمانہ تھا جب کتابوں نے میرے ہاتھ تھامے، اساتذہ نے مجھے راستے دکھائے، اور زندگی نے مجھے وہ سبق سکھائے جو صرف وقت ہی سکھا سکتا ہے۔ میں نے محنت کی کہیں ناکامی دیکھی، کہیں کامیابی نے قدم بھی چومیں لیکن دنیا اسی توازن پر چلتی ہے کامیابی اور ناکامی کا ملاپ انسان کی ہمت پر کُندار چلانے کے لیے نہیں، بلکہ اسے چمکانے کے لیے ہوتا ہے۔ ان 28 سالوں میں بہت لوگوں کو دیکھا کچھ آئے، کچھ چلے گئے، کچھ آج بھی دل کے قریب ہیں ۔ ہر شخص جو ہماری زندگی میں آتا ہے، ہمیں کچھ نہ کچھ سکھا جاتا ہے۔ کچھ ہمیں مضبوط بناتے ہیں، کچھ محتاط، کچھ نرم، اور کچھ باہمت۔ یہ وہ تعلقات ہیں جنہوں نے میرے اندر انسانیت کے پھول کھلائے، محبت کے چراغ جلائے، اور ہمدردی کا بیج بویا۔ ہر زندگی میں کچھ چھوٹی بڑی جنگیں ہوتی ہیں جنہیں ہم کبھی کسی سے بیان نہیں کرتے، مگر وہ ہمیں بدل دیتی ہیں۔ میں نے بھی ایسی خاموش جنگیں لڑی ان جنگوں نے میرے حوصلے کو آزمایا مگر میں کھڑا رہا کیونکہ آج 2025 تک کا سفر اسی ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ زندگی کا سب سے حسین احساس وہ ہوتا ہے جب انسان اپنے اندر جھانک کر خود کو پہچان لیتا ہے۔ یہ پہچان سالوں میں بنتی ہے، دنوں میں نہیں۔ میرے دوستوں آپ نے بھی یقیناً کئی بار خود کو ٹوٹتا، بنتا، بکھرتا اور پھر نئے سرے سے جڑتا محسوس کیا ہو گا ایسا ہی میرے ساتھ ہوتا رہا یہی وہ وقت تھا جب میری شخصیت ایک درخت کی طرح مضبوط ہوئی۔ آج جب کیلنڈر کی تاریخ دوبارہ 13 دسمبر پر آتی ہے اور سال 2025 لکھا جاتا ہے تو یہ صرف ایک سالگرہ نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب میں پیچھے 28 سال کا سفر دیکھ سکتا ہوں اور آگے آنے والے سالوں کی راہیں بھی کھلتی ہوئی محسوس کر سکتا ہوں 28 سال کا سفر انسان کو اتنا کچھ سکھا دیتا ہے کہ وہ وقت کی باریکیوں کو سمجھنے لگتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ وقت کتنی تیزی سے بدلتا ہے، انسان کتنی جلدی بڑا ہو جاتا ہے، خواب کتنی بار شکل بدلتے ہیں، اور دل کتنی بار نئے درد اور نئی خوشیاں محسوس کرتا ہے آپ نے احساس کر لیا ہو گا کہ زندگی محض دن گزرنے کا نام نہیں، بلکہ ہر دن ایک نیا امتحان، ہر لمحہ ایک نیا سبق ہے۔ میں آج وہ نہیں جو 5 سال پہلے تھا، 10 سال پہلے تھا، یا 20 سال پہلے تھا۔ میں آج ایک زیادہ مضبوط، زیادہ سمجھدار، زیادہ باوقار اور زیادہ روشن وجود ہوں 13 دسمبر 1997 سے 13 دسمبر 2025 تک 28 سال کا سفر خوبصورت بھی تھا، مشکل بھی، روشن بھی، اور سبق آموز بھی مگر سب سے بڑھ کر یہ سفر میری تشکیل کا سفر تھا۔ اور سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ کہانی ابھی جاری ہے الحمد للّہ