November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف و ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا

IMG-20251213-WA0291(2)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف و ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں امتِ مسلمہ کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، اُن کا مؤثر حل صرف اور صرف باہمی اتحاد، رواداری اور اخوت میں مضمر ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہمیں بھائی چارے، برداشت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیا ہے، اور یہی اصول اتحاد بین المسلمین کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات ہمیں باہم جڑے رہنے اور اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔
انہوں نے علما، مشائخ، دانشوروں اور سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام عام کریں، تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اتحاد ہی وہ طاقت ہے جو امت مسلمہ کو تعلیمی، معاشی اور سماجی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ اگر مسلمان ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا سمجھیں اور مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جائیں تو نہ صرف داخلی مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی امتِ مسلمہ ایک باوقار اور مضبوط قوت کے طور پر ابھر سکتی ہے۔ انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں باہمی اتحاد، امن اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین