خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کنٹرول روم میں ریونیو ریکوری ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں اےڈی سی آرعبدالستار خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، تحصیلدارخوشاب حیدر اصغر عباس،نائب تحصیلدارز ، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان اور تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنئیں حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں مزید کہا کہ ریونیو افسران اور اہلکار ملازم اپنا قبلہ درست کریں۔ آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جاہانزیب حُسین لابرنے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرخوشاب کو ہدایت کی کہ پیرا فورس کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے جو لوگ ریونیو افسران سے تعاون نہیں کرتے اور ریکوری نہیں کراتے ان موضع جات میں جمعہ بندی اور نمبرداری کھاتہ وغیرہ کے علاوہ کمرشل ایریاز میں ریونیو کے واجب الادا کی دوکانوں ،احاطوں ودیگرایریاز کو سیل کر دیں آئندہ اجلاس تک ریونیو ریکوری کو سو فیصد مکمل کی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر کو ڈی آر سی اجلاس کی پیشرفت اور قبضہ مافیا کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں بارے اے ڈی سی آر نے بریف کیا ۔