ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل: ایس ایچ او وسیم اسلم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 8 ملزمان گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل: ایس ایچ او وسیم اسلم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 8 ملزمان گرفتار
*ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا واحد تھانہ پیر محل جنہوں نے ریکارڈ قائم کر دیا*
پیرمحل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
ایس ایچ او پیر محل وسیم اسلم کی سربراہی میں کی گئی اس خصوصی کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جن میں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او وسیم اسلم نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے پولیس عوام کے تعاون کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی
عوامی و سماجی حلقوں نے بھی تھانہ پیر محل کی اس موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح کے اقدامات علاقے کو جرائم سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے