November 17, 2026

سیالکوٹ کروڑوں کی جائیداد ہمیں دے دو اور ہم تمہیں آزاد کروا دیتے ہیں لو میرج کے بعد 6 بچوں کی ماں آج کل سیالکوٹ جیل میں قید کیوں ؟؟

Screenshot_2025-12-12_110459

سیالکوٹ

کروڑوں کی جائیداد ہمیں دے دو اور ہم تمہیں آزاد کروا دیتے ہیں لو میرج کے بعد 6 بچوں کی ماں آج کل سیالکوٹ جیل میں قید کیوں ؟؟

خاتون نے کئی سال پہلے اپنی پسند سے ایک نوجوان سے شادی کی ، ہنسی خوشی زندگی گزر رہی تھی

5 بچے پیدا ہوئے 7 ماہ کی حاملہ تھیں جب شوہر کے قتل کا الزام لگا اور یہ سیالکوٹ جیل پہنچ گئیں یہاں بیٹی کو جنم دیا جو انکے ساتھ جیل میں رہتی ہے

پڑھی لکھی خاتون ہیں جیل میں استانی مقرر ہو گئی ہیں اور تین سال سے خواتین اور بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں

انہوں نے جرم کیا یا نہیں لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ اپنے سسرال والے انہیں آفر کر رہے ہیں کہ شوہر کی جائیداد جو 10 کروڑ سے زائد کی ہے اگر وہ اس سے دستبردار ہو جائیں تو وہ ان سے صلح نامہ کرلیں گے اور یہ خاتون آزاد ہو جائیں گی

6 بچوں میں سے ایک بیٹی ان کے ساتھ اور باقی 5 بچے اپنی بوڑھی نانی کے پاس رہتے ہیں

اس خاتون نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ان پر اور ان جیسی دیگر بچوں والی خواتین کی حالت پر رحم کیا جائے اور انکے کیس دیکھے اور سنے جائیں تاکہ انہیں انصاف مل سکیں اور وہ اپنے بچوں کے پاس واپس پہنچ سکیں

اب آپ ہی بتائیں یہ خاتون کیا کرے
بظاہر مظلوم 6 بچوں کی اس ماں کو انصاف کون دے گا یہ خاتون 6 بچوں کے حق یعنی اپنے شوہر کی جائیداد سے دستبردار ہو کر آزاد ہو جائے یا بچوں کے حق کی خاطر جیل میں بیٹھ کر مقدمہ لڑتی رہے