November 17, 2026

سکھر (نمائندہ شیخ عدنان ) جاپانی سفیر کا سکھر روہڑی کے قومی ورثے کا یادگار دورہ سادھو بیلہ،لینس

IMG-20251212-WA0240

سکھر (نمائندہ شیخ عدنان ) جاپانی سفیر کا سکھر روہڑی کے قومی ورثے کا یادگار دورہ سادھو بیلہ،لینس ڈاؤن پل اور ایوب پل کی عالمی اہمیت پر اظہارِ تحسین چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے انتظامات اور سیاحتی فروغ کے اقدامات قابلِ تعریف جڑواں شہر سکھر اور روہڑی اپنے قدرتی حسن،تاریخی شاہکاروں اور ثقافتی ورثوں کے باعث پاکستان کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔ دریائے سندھ کے دلکش مناظر اس پر قائم صدیوں پرانے برج اور عالمی شہرت یافتہ مذہبی مقامات اس خطے کی منفرد پہچان ہیں گزشتہ روز جاپان کے سفیر سوشی اکاموسو اپنی اہلیہ یومیکو اکاموسو،سیکنڈ سیکرٹری جولی تمورا اور اے ڈی سی بشریٰ کے ہمراہ سکھر روہڑی کے تاریخی ورثے کا تفصیلی دورہ کرنے پہنچے چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی خصوصی ہدایت پر مہمانوں کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل کی فیری بوٹ کا حسین انتظام کیا گیاتھا وفد نے سب سے پہلے دریائے سندھ کے وسط میں واقع مقدس ہندو عبادت گاہ سادھو بیلہ مندر کا دورہ کیا جو پاکستان،بھارت اور دنیا بھر کے ہندوؤں میں انتہائی اہم مقام رکھتا ہے چاروں جانب سے لہروں میں گھری تاریخی مندر کی عمارت روحانی فضا اور خوبصورت مناظر نے سفارتی وفد کو بے حد متاثر کیا مندر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی،صفائی اور زائرین کے لیے انتظامات کو بھی سراہا گیا جاپانی سفیر اور ان کی اہلیہ نے سکھرروہڑی کے تاریخی مقامات دریائے سندھ کے دلفریب مناظر پلوں کی شان اور سادھو بیلہ کی خوبصورتی کو نہ صرف قریب سے مشاہدہ کیا بلکہ ان حسین مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے فیری بوٹ سے گزرتے ہوئے بہتی لہروں لینس ڈاؤن اور ایوب پل کی عظمت اور شہر کی مجموعی کشش کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے انہوں نے ان ورثوں کی عالمی اہمیت کو اپنے انداز میں اجاگر کیا 1889 میں تعمیر ہونے والا لینس ڈاؤن پل اس وقت 136 سالہ تاریخی شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے جاپانی سفیر نے پل کی تعمیراتی ساخت،تاریخی اہمیت اور سکھرروہڑی کی شناخت پر اس کے اثرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا وفد نے ایوب پل کی عظیم ساخت اور اس کے ذریعے سکھرروہڑی کے باہمی رابطے کو سراہا دونوں پلوں کا سنگم دریائے سندھ کے اوپر وہ منظر پیش کرتا ہے جو پاکستان کی نمایاں تصویری پہچان ہے جاپانی سفیر کے دورے کے دوران واضح ہوا کہ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ سکھرروہڑی کے تاریخی ورثے اور سیاحتی حسن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں بین الاقوامی وفود کے لیے بہترین انتظامات،گائیڈنگ،سیکیورٹی اور مہمان نوازی ان کی سیاحتی وژن کا حصہ ہیں جاپانی سفارت کاروں کے اس دورے نے نہ صرف سکھرروہڑی کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو اُجاگر کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ یہ جڑواں شہر پاکستان کا ابھرتا ہوا سیاحتی چہرہ ہیں جو اپنی خوبصورتی تاریخ اور تہذیب کے باعث دنیا بھر کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں ۔ روہڑی:جاپانی سفیرسوشی اکاموسو کا اپنی اہلیہ یومیکو اکاموسو کے ہمراہ سکھر روہڑی کے قومی ورثے کا یادگاردورے کے دوران سادھیوبیلہ مندر اورفیری بوٹ میں سوار دریائے سندھ پر قائم قومی ورثوں کا مشاہدہ کررہے ہیں