نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، بین الاضلاعی گینگ کا برسٹ، چھینی گئی موٹر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، بین الاضلاعی گینگ کا برسٹ، چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمدتھانہ سکرنڈ کی حدود میں اسلحہ کے زور پر ایک شہری کی موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی سکرنڈ پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، جس کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔پولیس کی حکمت عملی اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جن کی شناخت درج ذیل ہے:غلام محمد ولد ببرام چانڈیو سکنہ کوٹائی چانڈیامحمد پناہ ولد شمن چانڈیوملزمان کے قبضے سے درج ذیل چیزیں برآمد ہوئیں:چھینی گئی 125 موٹر سائیکل ملزمان کی استعمال شدہ چائنا موٹر سائیکل چھینا گیا موبائل فون نقدی 50 ہزار روپے دو پسٹل (30 بور اور 9mmگرفتار ملزمان کا تعلق حیدرآباد ،دادو اور جامشورو سے ہے، اور یہ ملزمان دادو، جامشورو اور حیدرآباد کے آس پاس کے اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ سکرنڈ پولیس کی کارروائی سے بین الاضلاعی گینگ کو بڑا دھچکا لگا ۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے سکرنڈ پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہر لمحہ الرٹ ہے۔