نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا پولیس فیسلیٹیشن سینٹر نوابشاہ کا دورہ۔ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے آج پولیس فیسلیٹیشن سینٹر نوابشاہ کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی ٹریفک عبدالحمید جلبانی اور انچارج فیسلیٹیشن سینٹر علی حسن جمالی نے انکا استقبال کیا اور سینٹر کی کارکردگی، سہولیات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران ڈی آئی جی پی اور ایس ایس پی نے فیسلیٹیشن سینٹر کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں، شکایات کے حل کے نظام اور پبلک سروس ڈیلوری کے معیار کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے اعلان کیا کہ پولیس فیسلیٹیشن سینٹر نوابشاہ میں ٹریفک سہولت سینٹر قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس جمع کرانے سمیت تمام ٹریفک سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک متعلقہ سہولتوں کے آغاز سے عوام کو مزید آسانی میسر آئے گی اور پبلک سروس ڈیلوری میں بہتری آئے گی۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے بھی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیسلیٹیشن سینٹر کا مقصد عوام کو شفاف، تیز اور بااختیار سروس فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے اور ہر درخواست کو بروقت نمٹایا جائے۔آخر میں ڈی آئی جی پی اور ایس ایس پی نے عملے کو ہدایات دیں کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے اور سہولت سینٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید بہتر کیا جائے۔