November 17, 2026

*اٹک موڑ کے مقام پر چوک کی تعمیر ساکران کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /#گل خان رند اور شاہد رند خان محمد رند گوٹھ ساکران*

IMG-20251211-WA0182(1)

*اٹک موڑ کے مقام پر چوک کی تعمیر ساکران کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /#گل خان رند اور شاہد رند خان محمد رند گوٹھ ساکران*

حب ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ساکران کے سینئر رہنماءو صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹو میر علی حسن زہری کے جیالے گل خان رند اور شاہد رند ساکران نے اٹک موڑ ساکران کے مقام پر یادگاری چوک تعمیر کئے جانے پر میر علی حسن زہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت میں ساکران بالخصوص اٹک موڑ جیسا انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ توجہ نہ ملنے کے باعث سنسان اور پسماندہ تصور کیا جاتا تھا ، اٹک موڑ پر چوک کی تعمیر ساکران کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے ساکران کو ایک الگ پہچان دے کر ساکران کے باشندوں پر بڑا احسان کیا ہے ، میر علی حسن زہری سے قبل ساکران کو صرف ایک پسماندہ علاقے کے نام سے پہچانا جاتا تھا ، لیکن اب ساکران نہ صرف زرعی بلکہ شہری لحاظ سے بھی تحصیل کا درجہ حاصل کر کے خطے میں اپنا ایک الگ مقام بنا چکا ہے جس کا سہرا محسن حب میر علی حسن زہری کے سر جاتا ہے ۔

اہالیان ساکران کا کہنا ہے کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں جس طرح ساکران دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،آنے والے وقتوں میں میر علی حسن زہری کی قیادت میں ساکران ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔