November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی ہدایت پر

IMG-20251210-WA0298

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ کی زیر صدارت ضلع کونسل جوہرآباد میں منقعد ہوا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈخوشاب محمداسلم،میجر (ر)حبیب اللہ،ڈی ایس پی ذوالفقاراحمد ،محکمہ نادرا،لوکل گورنمنٹ ،ویلفیئر ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ محمد اسلم نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو بریف کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ نے مسلح افواج کے (ریٹائرڈ)ملازمین کے مسائل اور حل کے لیےایجنڈا بھی پیش کیا اور بتایا کہ ادارہ ریٹائرڈ سولجرز اور شہداء کی فیملیز کےلیے بہترین اقدام کر رہا ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریٹائرڈ سولجرزاور شہداء کی فیلمیزکی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ اُنھوں نے سولجر بورڈ کے متعقلہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ ریٹائرڈ سولجرز اور شہداء کی فیملیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اجلاس کے آخر میں اے سی خوشاب نے ضلع بھر میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے آنریری ویلفیئر آفیسرصوبیدار محمد نوازاورآنریری فلائٹ لیفیٹنٹ محمد نوازعلوی کو میجر جنرل فہیم عامر ہلال امتیاز ملٹری ڈائریکٹرجنرل پاکستان آرمڈسروسز بورڈ کی جانب سے کیش پرائز اور تعریفی اسناد پیش کیں۔