November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ رات مقابلہ، ایک

IMG-20251210-WA0283

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ رات مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتھانہ قاضی احمد پولیس معمول کے گشت پر تھی کے گزشتہ رات تقریباً 4.30 بجے PAD روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، مگر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم علی شیر خاصخیلی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے 30 بور کا بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ قاضی احمد پولیس اور ضلعی پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی اور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، تلاش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم ایک فعال مجرم (Active Criminal) اور ICE کا ڈیلر (ICE Dealer) رہا ہے، منشیات کی ڈیلنگ، خرید و فروخت اور سپلائی کے نیٹ ورک میں سرگرم رہا ہے اور متعدد مقدمات میں پولیس مطلوب تھا۔