November 17, 2026

“پتھورو انسانیت کا پیکر شھر” بقلم سلیم ملک سابقہ وائس چیئرمین پتھورو

IMG-20251210-WA0209

“پتھورو انسانیت کا پیکر شھر”

بقلم سلیم ملک سابقہ وائس چیئرمین پتھورو

درگاہ پیر پتھورو کے نام سے موسوم شھر پتھورو جو زمانہ قدیم سے معرض وجود میں ہے
اس شھر میں پاکستان بننے کے بعد سے چاراور پانچ پیڑیاں گزری ہیں جن کی مزہبی رواداری کا شاندار مثالیں آج تک قائم ودائم ہیں
اور انشاء اللہ یہ مثالیں قائم رہینگی
پتھورو شھر میں کبھی مذہب قوم مسلم غیر مسلم زات پات رنگ ونسل کا پرچار نہی رہا
جبکہ اسی منفرد شھر کی مثالیں اس شھر کے مختلف برادریوں کے عزیز رشتہ دار دوست احباب اکثر آج بھی مثالیں پیش کرتے ہیں کہ اس شھر میں رہنے والے سب ایک خاندان کی مانند ہیں خوشی غمی مزہبی تہوار یکساں طور پر باہم مل جل کر مناتے ہیں
جس کی مثال دیگر علائقوں میں ملنا ممکن نہی
اس شھر میں بڑی بڑی نامور شخصیات گزری ہیں جنہیں رب پاک نے بہت عزتوں سے نوازا مگر ان شخصیات نے مذہبی رواداری کے ساتھ ساتھ انسانیت کی شاندار مثالیں قائم کیں جن کی اولادیں آج بھی اسی نقش قدم پہ قائم ہیں
میرے دادا حاجی منیر احمد اور سیٹھ وکرم کمار جسوانی کے والد سیٹھ رانومل مہیشوری فرش پر بچھی ٹاٹ کی بوری پہ ساتھ بیٹھا کرتے تھے ساتھ ساتھ لونومل راٹھی کے والد سیٹھ امولک داس سیٹھ کرپالداس سیٹھ مگھن مل بھوانی کے والد سیٹھ ہیمہ مل والجیرام سیٹھ ہاتھی ساہ پھتو پٹیل ڈیچند کے والد سیٹھ ملوک چند اور بہت سے انگت نام ہیں ان شخصیات کے منہ سے قبل مذہب یا زات پات کی تفریق کے لفظ نہی سنے گئے یقینآ چھوٹے موٹے مسائل بچوں میں پیش آجاتے تھے مگر قصور ہو نا ہو چل کر پہل کردیتے تھے اور یون معافی تلافی ہوجاتی تھی اس شھر پر خاص کرم نوازی چھورو خاندان اور آریسر قبیلے کی بطور خاص رہی جن کی مثالیں دینا آسان نا ہوگا ان دو قبیلوں نے اپنے بڑوں کی روائیت آج بھی برقرار رکھی ہوئ ہے
آج اس نفسا نفسی کے دور میں باہم مل جل کر پتھورین کا ساتھ رہنا خوشی وغمی میں کندھے سے کندھا ملانا فوتگی پر ایک ہوکر آخری رسومات تک ساتھ چلنا بہت بڑی مذہبی رواداری کی مثالیں ہیں

آج پتھورومیں کچھ بچوں کے معاملات پر لڑائ جھگڑے ماحول کو افسردئ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ان ہی بچوں کے بڑوں کی یادیں شدت سے یاد آتی ہیں
آج ہم جن کی اولادیں ہیں ہمیں اپنے بڑوں کے نقش نہی بھول نے چاہیں ہمیں اپنے بڑوں کی خاطر اور انہیں خراج پیش کرنے کی خاطر چل کر پہل کرنی ہوگی ہم سب انسان ہیں اور یہ شھر انسانیت کا پرچار کرنے والا شھر ہے ہمیں باہم مل جل کر کشیدہ ماحول کو ہمیشہ ٹھنڈا رکھنا ہوگا ہمارے پاس کرداروں کی کوئ کمی نہی ہے
آج ان کرداروں کو اپنے شھر پر نظر خاص رکھنی ہوگی چل کر پہل کرنی ہوگی ہمیں تھانوں کورٹ کچہریوں سے بڑوں کی طرح نفرت کرنی ہوگی
کہ یہ ہی درس انسانیت ہے
پتھورین سدا خوش وآباد رہیں
بقلم سلیم ملک پتھورو