نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس صدام حسین چانڈیو کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نواب شاہ سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کے فروغ، معاشرتی شعور کی بیداری اور عوام کو اپنے حقوق و ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا ریلی کے اختتام پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس صدام حسین چانڈیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زنیرا کنول اور دیگر نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کا دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہر فرد کو بلا امتیاز برابر حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیومن رائٹس عوامی شعور کو بڑھانے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی اسی طرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی وقار، مساوات، انصاف، تعلیم، صحت اور آزادی اظہار جیسے بنیادی حقوق سے متعلق شعارات درج تھے۔ ریلی کے دوران انسانی حقوق کی اہمیت، صنفی مساوات، بچوں، خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یعقوب، مظھر حسین ملاح، ڈاپٹی ڈائریکٹر کالجز قمر الدین کیریو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر منظور ملاح، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ظھور مزمل گجر کے علاوہ سول سوسائٹی، طلبہ، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔