سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سول ڈیفنس سکھر کا اجلاس بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سول ڈیفنس آفیس سکھر میں زیر صدارت ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیرالدین عباسی کے منعقد ہوا۔اجلاس
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سول ڈیفنس سکھر کا اجلاس بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سول ڈیفنس آفیس سکھر میں زیر صدارت ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیرالدین عباسی کے منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان،گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،پوسٹ وارڈن آغا اکرم درانی،حاجی محمد ریاض کھوکھر، ،کامران راجپوت،،محمد حامد میمن،محمد یاسین،اشفاق میتلو،محمد ادریس کھوسو،امان خان نے شرکت کی۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 12 ربیع الاول کے عظیم الشان مرکزی جلوس کے موقع پر رینجرز اور پولیس کے شانہ بشانہ سول ڈیفنس کے رضاکار ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں خدمات انجام دیں گے۔اس کے لئے تمام رضاکاروں کو طلب کر لیا گیا۔ڈیوٹی لیٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرالدین عباسی،ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانے والوں کو برکت،عزت،عظمت،بھلائی اورفخر ملے گا۔عصر جدید کے تہذیبی چیلنجز،تغیر پزیر دنیا اور مسلم معاشروں کے بگاڑ کے خاتمے کے لئے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔عصر حاضر میں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے پر امن و محبت والے پیغام اور انسانیت آفریں تعلیمات کی زیادہ ضرورت ہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس فوج سمیت دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سول ڈیفنس آج کے دور میں خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ تمام رضاکار ماہ ربیع الاول میں ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔شھری دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔