نوابشاہ(بیورورپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندہ کا قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سے پوائنٹس
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندہ کا قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سے پوائنٹس بس سروس شروع نہ کرنے پر کاروائی کا آغاز، سماجی رہنما کی شکایت پر رجسٹرار یونیورسٹی کو نوٹس ارسال،تمام ریکارڈ اور رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم،تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری کو شکایت ارسال کی تھی جس میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سے پوائنٹس بس سروس نہ ہونے کے سبب طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا،انور عادل خانزادہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی نوابشاہ کی انتظامیہ کی جانب سے دوڑ،باندھی اور بچھیری کے مابین پوائنٹس بس سروس کی سہولت میسر نہ کرنے کے سبب ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے،اور طلبہ و طالبات کے لئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار ہوگیا ہے،،اور یونیورسٹی انتظامیہ ان شہروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،اور پوائنٹس بسوں کی سہولت کی فراہمی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے،جسکی وجہ سے طلبہ و طالبات کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اضافی اخراجات اور وقت کے ضیاع کا بھی سامنا ہے،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی اس جانب توجہ دینے کو تیار نہیں ہے،جس پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب شہید بینظیر آباد نے رجسٹرار قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کو نوٹس ارسال کرکے آج تمام ریکارڈ اور رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے