*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*🛑 08 دسمبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) طا- لبا- ن کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل
🚨(2) بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بارجواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨(3) پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کریں گے، تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب
🚨(4) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
🚨(5) الیکشن کمیشن نے کوئی سرٹیفیکٹ جاری کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی؟ بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
🚨(6) سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی
🚨(7) انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
🚨(8) پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کے صدر کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو وائرل
🚨(9) عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے، 70 فیصد پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہے: بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
🚨(10) کے پی حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
🚨(11) پنجاب: بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشت گرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
🚨(12) کراچی: سندھی ثقافت کے دن پُرتشدد ریلی نکالنے پر 400 افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
🚨(13) مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب، وزیر اعظم کی مبارکباد
🚨(14) ایبٹ آباد میں لرزہ خیز واقعہ، 67 تولے سونے کا لالچ؛ لیڈی ڈاکٹر کو قتــل کرکے جنگل میں دفن کردیا گیا
🚨(15) ایبٹ آباد: مقتولہ ڈاکٹر وردہ مشتاق نے بیرون ملک سفر سے قبل ایک سہیلی کو سونا محفوظ رکھنے کیلئے دیا تھا
🚨(16) قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسےگرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
🚨(17) پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی میں عمران خان کی تصویر اٹھا کر احتجاج، شدید نعرے بازی
🚨(18) برطانوی عدالت کا عادل راجہ کو راشد نصیر سے معافی مانگنے اور 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم
🚨(19) پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے، ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
🚨(20) واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے، رپورٹ
🚨(21) آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم، سوئپ اینڈکومبنگ آپریشنز کی ہدایت
🚨(22) کراچی میں جاری نیشنل گیمز کے دوران ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
🚨(23) نیشنل گیمز : واپڈا کے سمیع اللہ خان اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے
🚨(24) پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد معطل، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی
🚨(25) ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
🚨(26) بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا
🚨(27) کراچی : لیاقت آباد میں موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ پھنسنے سے 19 سالہ لڑکی جاں بحق
🚨(28) جو لائن کراس کرے گا، اس کے لیے وہی سزا ہو گی جو آئین میں درج ہے، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
🚨(29) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پاگئی
🚨(30) کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزاد
🚨(31) مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ پر خوبصورت مناظر
🚨(32) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تین روزہ سمندری مشقوں کا آغاز، 25 ممالک کی شرکت
🚨(33) جاپان 7.6 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا؛ سونامی وارننگ جاری؛ ہلاکتوں کا خدشہ
🚨(34) سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
🚨(35) مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا
🚨(36) وزیر اعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی
🚨(37) مسلم لیگ نواز کے دانیال چوہدری کی راولپنڈی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
🚨(38) کراچی میں سردیاں شروع ہوتے ہی دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
🚨(39) کے الیکٹرک کی درخواست: عدالت نے جام صادق پل کی پرانی تعمیرات کی مسمار کو روک دیا
🚨(40) اب کسی کو اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طلال چوہدری
🚨(41) علی پور: زیـاـدتی کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
🚨(42) ڈکی بھائی کے لرزہ خیز انکشافات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، شوبز شخصیات سمیت مداحوں کا شدید غم و غصے کا اظہار
🚨(43) سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی
🚨(44) پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 300 ملین کی ریکوری کرلی
🚨(45) بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی؛ نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے پر کروڑوں جرمانہ
🚨(46) انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب
🚨(47) پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
🚨(48) کراچی: فلیٹ میں مردہ ملنے والی ماں بیٹی، بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، بیٹے، گھرکےسربراہ کا کردار مشکوک قرار
🚨(49) ڈینگی، ملیریا و دیگر ٹیسٹ عوام کی پہنچ سے دور، لیبارٹریاں الگ الگ قیمتیں وصول کرنے لگیں
🚨(50) دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، سری لنکن حکومت کی امداد کی اپیل، پاکستان سے 7.5 ٹن سامان روانہ
🚨(51) علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں، تھرپارکر کے 79 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر نے قانون کی ڈگری حاصل کرلی