سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالنے
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن سے ملاقات کی اور اسپتال کے انتظامی و علاج معالجے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سکھر بشریٰ منصور سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر اپنی مسلسل دوسری ملاقات کے لیے ایم ایس سول اسپتال کی آفیس پہنچے اور اسپتال کی کارکردگی، سہولیات، مریضوں کے علاج، مشینری اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے اسپتال میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔صوبائی حکومت اسپتالوں کی بہتری میں سنجیدہ ہے: کمشنر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی خاص ہدایات ہیں کہ سول اسپتال سکھر میں انتظامی بہتری، مریضوں کے علاج، جدید سہولیات اور مجموعی سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسپتال انتظامیہ کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسپتال کے مسائل، بہتری کے اقدامات اور ضروریات کے حوالے سے ای ڈی سی ٹو بشریٰ منصور جو اسپتال کے فوکل پرسن نامزد کی گئی ہیں، اُن کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور تمام امور پر بروقت آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرکے مرحلہ وار ہر شعبے کو بہتر بنایا جائے گا۔ بہتری کے اس عمل میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے، تاہم ہم اصلاحات کے لیے پرامید ہیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن نے اسپتال کی بہتری کے لیے اپنی ذمیداری کو ایک چیلنج سمجھ کر ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مختلف مسائل کی جانب کمشنر کی توجہ مبذول کروائی۔کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کمشنر سکھر نے اسپتال کے شعبۂ چشم اور آرتھوپیڈک کے لیے جدید مشینری کی فراہمی،ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے آلات کی مرمت،سول اسپتال کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے،اور اسپتال کو سیپکو کی جانب سے ایکسپریس فیڈر فراہم کرنے سمیت دیگر ضروری معاملات کے جلد حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پرنسپل غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر ڈاکٹر محمد صالح چنہ،اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ رضا حسین
سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔