November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انڈس ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے اور کلچر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سندھ، لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے لاہور میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔

IMG-20251208-WA0183(4)

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انڈس ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے اور کلچر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سندھ، لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے لاہور میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔
مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار شاہ، معروف گلوکارہ صنم ماروی، صدر پنجاب انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زوہیب رمضان بھٹی، فرخ سہیل گوئندی نے شرکت کی۔لاہور میں موجود سندھ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ فیڈرل و سرکاری عہدوں، سماجی کارکنوں، خواتین اور سندھ بھر سے لاہور میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد بھی اس ایونٹ کا حصہ تھی۔
اس موقع پر پروگرام آرگنائزر و صدر انڈس ایسوسی ایشن لاہور انور عزیز چانڈیو نے صدر پنجاب انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زوہیب رمضان بھٹی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ۔