چینی طیاروں نے جاپانی ایف-15 پر ریڈار لاک کیا، جاپان کا سخت احتجاج…
چینی طیاروں نے جاپانی ایف-15 پر ریڈار لاک کیا، جاپان کا سخت احتجاج…
جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز چینی جے-15 لڑاکا طیارے نے اوکیناوا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں جاپانی ایف-15 طیاروں کو فائر کنٹرول ریڈار پر لاک کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی طیاروں نے جاپانی طیاروں پر اس طرح کا اقدام کیا۔
وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اس واقعے کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان نے چین سے سخت احتجاج کیا ہے اور اس کا جواب “پرسکون مگر مضبوط” انداز میں دیا جائے گا۔
دوسری جانب، چینی نیوی نے وی چیٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ جاپانی طیاروں نے اس کی تربیتی مشقوں میں خطرناک مداخلت کی۔