*گاڑیوں پر بھاری جرمانے،8دسمبر کو ٹرانسپورٹ کی مکمل پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی*
*گاڑیوں پر بھاری جرمانے،8دسمبر کو ٹرانسپورٹ کی مکمل پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی*
میلسی(محمدمختارسولگی)پنجاب حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر بھاری جرمانوں کے حوالے سے 8 دسمبر کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے ضلعی صدر چوہدری عبدالوحید اور جنرل سیکرٹری ملک عبدالغفار کی زیر قیادت میلسی کا ہنگامی دورہ . میلسی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھرپور استقبال کیا انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہم 8 دسمبر کو مکمل ہڑتال کریں گے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رکھیں گے ہم مرکزی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں اور اپنے ٹرانسپورٹروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ہڑتال جاری رکھے گے.