ٹیکسلا (راجہ نور الہی عاطف سے)اتحاد کالونی فیز ون کی بھرپور کامیابی کے بعد اتحاد کالونی فیز ٹو کی شاندار گرینڈ اوپننگ سرمنی گانگو چوک، بالمقابل یونین
ٹیکسلا (راجہ نور الہی عاطف سے)اتحاد کالونی فیز ون کی بھرپور کامیابی کے بعد اتحاد کالونی فیز ٹو کی شاندار گرینڈ اوپننگ سرمنی گانگو چوک، بالمقابل یونین آفس گانگو، جمعہ ملک رہیل اسٹیٹ کے مرکزی دفتر کے سبزہ زار میں نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال لینڈ ڈویلپر ملک قاسم، راجہ ذوالقرنین سعید، ملک خرم شہزاد، ملک اصغر حسین اور راجہ احمد فراز نے کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر وزارتِ اوورسیز پاکستانیز ملک زبیر تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا۔سی ای او اتحاد کالونی فیز ٹو اور رہیل اسٹیٹ بلڈر اینڈ ڈویلپر کے سربراہ ملک سہیل عمران تقریب کے دوران مہمانوں سے مسلسل ملاقات کرتے رہے اور انہیں منصوبے کی اہم خصوصیات سے آگاہ کرتے رہے۔اتحاد کالونی فیز ٹو — جدید سہولیات سے آراستہ 50 کنال کا ماڈرن ہاؤسنگ منصوبہ ، ٹیکسلا اسٹیٹ انٹرپرائزز کے اونر راجہ ذوالقرنین سعید نے منصوبے کے مکمل خدوخال پیش کیے، جبکہ رہیل اسٹیٹ کے ڈائریکٹر ملک عمران سہیل نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اتحاد کالونی فیز ون اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے بھرپور اعتماد کے باعث کامیابی سے مکمل ہوا۔ اب فیز ٹو 50 کنال پر مشتمل ایک جدید ہاؤسنگ اسکیم ہے جہاں بجلی، پانی، سیوریج، کشادہ گلیاں اور تمام بنیادی سہولیات پہلے سے موجود ہیں۔ بجلی کے کھمبے نصب ہو چکے ہیں اور اگلے دو ماہ میں بجلی کی فراہمی بھی مکمل کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مہنگائی کے پیشِ نظر نہایت آسان اور مفاہمت پر مبنی اقساط کا نظام ترتیب دیا گیا ہے۔صرف 10 ہزار روپے ماہانہ قسط — عام شہری کے لیے گھر کا خواب حقیقت ملک عمران سہیل نے کہا ہم نے کوشش کی ہے کہ وہ افراد جو یکمشت ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ بھی آسانی سے گھر یا ڈیرہ بنا سکیں۔ صرف 10 ہزار روپے کی قسط کے ساتھ کلائنٹ تعمیر کا آغاز کر سکتا ہے۔ پوزیشن کی ادائیگی کے بعد فوری قبضہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر باقاعدہ رجسٹری اور انتقال کے ذریعے ملکیت منتقل کر دی جائے گی ملک سہیل عمران — پراپرٹی سیکٹر کے ابھرتے ہوئے کامیاب بزنس ٹائیکون رہیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ملک سہیل عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر وعدہ اپنے کلائنٹ کے ساتھ ایک مقدس امانت ہے۔ ہم نے ہمیشہ شفافیت، اعتماد اور دیانت داری کو بنیاد بنایا ہے۔ جس کسٹمر کا پلاٹ نمبر ہوگا، اسے وہی پلاٹ دیا جائے گا۔ ہماری ٹیم اور تمام پراپرٹی ایڈوائزرز کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور ہم مستقبل میں بھی اسی اعتماد کو برقرار رکھیں گے کاروباری حلقوں نے اتحاد کالونی فیز ون کی کامیاب تکمیل اور فیز ٹو کی بروقت لانچ کو ملک سہیل عمران کی پیشہ ورانہ مہارت، بہترین منصوبہ بندی اور وژنری قیادت کا عملی ثبوت قرار دیا۔تقریب میں شریک اہم شخصیات میں کنول اسٹیٹ ایڈوائزر، جنگی سیداں کے چوہدری محمد عادل، حافظ محمد اکرم، سید کامران شاہ (جی-15 اسلام آباد), محمد صدیق قریشی، اکبر علی (چترال)، ملک ریاست، ملک اعجاز، محمد مطلوب عباسی، ظاہر شاہ، سجاد بٹ، چوہدری اورنگزیب (ترنول، اسلام آباد) سمیت ٹیکسلا، راولپنڈی اور اردگرد کے علاقوں کی متعدد معزز شخصیات شامل تھیں تقریب کے اختتام پر ملک سہیل عمران اور ان کی ٹیم نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ مہمانوں کی پرتکلف لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔ تمام شرکاء نے ملک سہیل عمران کی خدمات، شفاف کاروباری رویّے اور بہترین ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا