شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے)بزمِ سعد سرائیکی سنگت کے زیرِ اہتمام چھٹا آل پاکستان
شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے)بزمِ سعد سرائیکی سنگت کے زیرِ اہتمام چھٹا آل پاکستان مشاعرہ انتہائی خوبصورتی اور عمدگی کے ساتھ منعقد ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے نامور شعرا، ادیبوں اور سرائیکی ادب سے محبت رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔
مشاعرہ کی صدارت معروف ادیب و محقق پروفیسر قلب عباس عابس نے کی، جبکہ سید قمر بخاری نے مہمانِ شام کے طور پر رونق بخشی۔ اس موقع پر سید قمر بخاری کی نئی تصنیف “گنگے لوک” کی پذیرائی کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔تقریب کے مہمانِ اعزاز ملک قیصر عزیز یاور واگھرہ جبکہ مہمانِ خصوصی نامور شاعر وقاص اللہ وقاص تھے۔ مشاعرہ کی نقابت کے فرائض نوجوان شاعر ملک سلیم سعد واگھرہ نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔
اس ادبی محفل میں شرکت کرنے والے اہم شعراء و ادباء میں استاد صفدر منور، سعید رمضان، عاطف مختیار، اسد گھلو، شرف الدین راول واگھرہ، مرید تسلیم، ظفر شاد واگھرہ، ثمر پہوڑ، احمد علی ارحم رمضان، قیوم، غلام علی حیدری، ضیاء اللہ کنول اور عبدالحفیظ نادان سمیت دیگر شامل تھے۔مشاعرہ میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کرنے والوں میں ملک فیروز واگھرہ ایڈووکیٹ، ملک اسد اللہ واگھرہ، ٹھیکیدار محمد اختر، ملک محمد اکرم واگھرہ، ملک فیصل عزیز واگھرہ، ڈاکٹر حسیب اللہ واگھرہ، ملک سلیم راول واگھرہ، پیر اکمل عزیز واگھرہ، ملک جندا خان اورا، ملک دلاور واگھرہ اور مبشر بھٹی شامل تھے جن کی آمد نے مشاعرہ کی رونق کو دوبالا کردیا۔