November 24, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل عمران سعید نے کہا

IMG-20251207-WA0082

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل عمران سعید نے کہا ہے کہ عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح یے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ سئنیر صحافی ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف ، محمد خالد جاوید اعوان اور محمد جمشید اعوان سمیت دیگر مقامی سماجی شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ سائلان کی بھرپورطریقے سے داد رسی کی جاءے گی اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جاءے گی۔ ایس ایچ او نے میڈیا پر سماجی فلاح و بہبود کےلیے تعاون کرنے پر زور دیا۔ صحافیوں کے وفد نے انہیں اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ۔