*حب۔* ساسولی نیوز حب جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سپریم کونسل کے ممبر مولوی محمد یعقوب ساسولی نے کھا ھے کہ بلوچستان
*حب۔* ساسولی نیوز حب جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سپریم کونسل کے ممبر مولوی محمد یعقوب ساسولی نے کھا ھے کہ بلوچستان کو شمالی کوریا کے طرز پر چلایا جا رہا ھے وزیر اعلی بلوچستان اس وقت کم جونگن بنا ہوا ھے نیٹ بند بجلی بند سڑکوں پر سفر بند کاروبار بند بلوچستان میں معززین کے خلاف کاروائیاں کی جا رھی ھیں باقی طاقتور بد معاش سڑکوں پر دندناتے پہرتے ھیں بلوچستان سیکریٹریٹ کے سواء کھیں حکومت نھیں ھے ہر وزیر اپنے اپنے علاقے میں وزیر اعلی بنے ہوئے ہیں لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا بازار گرم ھے کھیں بھی چیک اینڈ بیلنس نھیں ھے چیف سیکرٹری بلوچستان کوئٹہ میں بیٹھ کر ہدایات دے رھا ھے عمل درآمد نہیں ھے ضلعی افسران کو وہاں کے وزیروں کے ماتحت کیا گیا ھے وہ چاہتے ہوئے بھی وزیر کے حکم اور مرضی کے سواء کچھ نھیں کر سکتے ھیں ضلعی پولیس فورس وزراء کے پروٹوکول فورس بنی ہوئ ھے پولیس وزیروں کے دوروں گھروں نجی دفتروں بیٹھکوں چمچوں ملازموں کی چوکیداری میں مصروف ھے باقی عوام بغیر سیکورٹی و سیفٹی کے اللہ تعالٰی کی مدد سے اپنی حفاظت خود کر رھے ھیں باقی پولیس تو صرف وزراء کی خدمت گزاری میں ھے ہفتے یا مہینے میں ایک سپمل پرانی کاروائ ڈالتے ہیں اور واہ واہ لیتے ہیں ترقیاتی فنڈز میں ناقص میٹیریل استعمال کرکے کام ادھورے کرکے چھوڑ دیتے ہیں من پسند ٹھیکیدار ھیں ان کے بغیر کسی کو اب ٹھیکہ ملنا ناممکن ھے بلوچستان کے وسائل کو اپنی ملکیت سمجھ کر لوٹا جا رہا ھے پیسے باہر ملک منتقل کیئے جا رھے ھیں بلوچستان پر رحم کیا جائے بلوچستان میں میگا کرپشن ہو رھا ھے پہلے والے وزراء خالی کفن چوری کرتے تھے اب یہ کفن چوری کے ساتھ مردہ کی بیحرمتی بھی کرتے ہیں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر صاحب سے دردمندانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان میں خود ساختہ بدامنی کرپشن لوٹ مار کا نوٹس لیں بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ھے اور تمام فنڈز وزیروں کے جیبوں میں جا رھے ھیں ان کا دس پرسنٹ بھی صحیح معنوں میں خرچ نھیں ہورہا ھے اگر یہ طریقہ رھا تو بلوچستان مزید احساس محرومی میں چلا جائے گا جوکہ ملک کے مفاد نھیں ھے پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد *