قصور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 6 کلو 350 گرام چرس برآمد
قصور
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 6 کلو 350 گرام چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 6 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی
ایس ایچ او تھانہ صدر اشفاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کھارہ کے رہائشی امجد عرف انجو سے 2200 گرام، گنڈا سنگھ کے رہائشی جمیل سے 2 کلو جبکہ فتح پور کے رہائشی جاوید سے 2150 گرام چرس برآمد کی
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات