ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی نے اپنے سینئر رفقاء سید توصیف شاہ، سید قسور حسین
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی نے اپنے سینئر رفقاء سید توصیف شاہ، سید قسور حسین شاہ، سید قاسم شاہ اور ضلعی فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی ذاکر کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول 101/9L کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع ساہیوال کے نئے چیف کوآرڈینیٹر محمد حبیب مجاہد سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونین قیادت نے محمد حبیب مجاہد کو ضلع ساہیوال کے چیف کوآرڈینیٹر کی اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ وفد نے ان کے یونین کے ساتھ تعاون اور اساتذہ برادری کے لیے مثبت کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ یونین رہنماؤں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ محمد حبیب مجاہد اپنی نئی ذمہ داریوں سے بھرپورطریقے سے عہدہ براء ہوں گے۔