October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی مؤثر کارروائی خواتین کے شناختی کارڈ اور فنگر پرنٹس کے ذریعے فراڈ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 2

IMG-20251203-WA0263

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی مؤثر کارروائی خواتین کے شناختی کارڈ اور فنگر پرنٹس کے ذریعے فراڈ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 2 گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار۔سکرنڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سکرنڈ شہر کی پوسٹ آفس گلی میں واقع قاسم کیریو کی دکان پر چھاپہ مار کر جعلی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا انکشاف کیا۔ کارروائی کے دوران خواتین کے شناختی کارڈ، سم کارڈز، فنگر پرنٹس اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے۔ پولیس نے موقع سے فاروق انڑ اور ظہیر احمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ قاسم کیریو اور عبدالستار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان خواتین سے دھوکہ دہی کے ذریعے سلیکون فنگر پرنٹس بنا کر ان کے نام پر مختلف کمپنیوں کی سمز حاصل کرتے تھے، جنہیں بعد ازاں غیرقانونی مالی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔گرفتار ملزمان سے مختلف کمپنیوں کی ڈیوائسز، متعدد سم کارڈز، فنگر پرنٹس اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جو گروہ کی غیرقانونی سرگرمیوں کا واضح ثبوت ہے۔سکرنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری اور معاملے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔