October 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی الوداعی تقریب کا اہتمام ڈی سی آفس کمپلیکس میں کیاگیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل

IMG-20251202-WA0337

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی الوداعی تقریب کا اہتمام ڈی سی آفس کمپلیکس میں کیاگیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،اےسی قائدآباد،اے سی نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ،اے سی نوشہرہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل کے علاوہ ضلع خوشاب کے مختلف محکموں کے افسران اور ڈی سی آفس کی تمام برانچز کے ملازمین موجود تھے۔ تمام افسران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی بے لوث،گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کے لیے نیک تمنّاوُں کا اظہار کیا اور دعاوُں کے ساتھ الودع کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی خدمات خوشاب کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی اور یاد رکھی جائیں گی۔