نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) بین الصوبائی سونا اور چاندی کی ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گینگ کے دو اہم کارندے گرفتار متعدد اضلاع میں درجنوں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) بین الصوبائی سونا اور چاندی کی ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گینگ کے دو اہم کارندے گرفتار متعدد اضلاع میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف شہید بینظیر آباد پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے دو مرکزی کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم محمد شفیق احمد ولد محمد رفیق سکنہ لاہور اور اس کا ساتھی حبیب الرحمان سکنہ کراچی جدید ٹیکنالوجی کی مدد، پولیس کی تکنیکی ٹیم کی کاوشوں اور مؤثر ہومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتار کیے گئے دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں سنگین وارداتیں کرچکے ہیں۔20 دن قبل عمرکوٹ کے سونا بازار میں سونار کی دکان توڑ کر پوری تجوری اٹھا لے گئے تھے۔مزید انکشاف ہوا کہ گینگ نے عمرکوٹ، لاڑکانہ، کراچی، تھانہ سکھن اور تھانہ ڈوکس کی حدود میں مختلف سوناروں کی دکانوں سے متعدد کلو (KGs) سونا اور چاندی لوٹی ہے۔فرار دو ساتھی ارشاد عرف طوطلا اور امتیاز (دونوں ساکن کراچی) — وارداتوں کے بعد لوٹا ہوا مال کراچی اور لاہور کے مختلف سوناروں کو فروخت کرتے رہے۔گینگ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ مختلف اضلاع میں سفر کرکے سوناروں کی دکانوں کو پہلے ریکی کے بعد ٹارگٹ کرتے تھے۔ان کی وین سے تالے اور تجوریاں توڑنے کے خصوصی اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں، جو مسلسل وارداتوں میں استعمال کیے جاتے تھے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، اور بہت جلد پورے گینگ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔