نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتھانہ قاضی احمد پولیس نے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتھانہ قاضی احمد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت اشرف عرف اشرو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ایکٹیو کرمنل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے قاضی احمد شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں 6 وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔یاد رہے کے ملزم نے 10 دنوں کے اندر 6 موٹر سائیکلیں چوری کیں ہیں۔زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے ہاسپیٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔*