October 23, 2026

ھارون اباد۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی اپیل محترمہ مریم نواز شریف ہماری آپ سے ایک نہایت اہم گزارش ہے۔

IMG-20251202-WA0252

ھارون اباد۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی اپیل محترمہ مریم نواز شریف ہماری آپ سے ایک نہایت اہم گزارش ہے۔
14 سال سے زائد عمر کے بہت سے طالبعلم نہ شوق میں، بلکہ مجبوری کے تحت موٹر سائیکل پر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ یہ بچے اپنے گھر، اسکول اور روزمرہ ذمہ داریوں کے باعث سواری کے محتاج ہوتے ہیں۔لیکن انہیں چالان کرکے، حوالات میں بند کرکے یا ان کا کریمنل ریکارڈ بنا کر اُن کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دینا کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ہماری درخواست ہے کہ:ایسے طالبعلموں کے لیے خصوصی ایجوکیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جائے۔
تاکہ وہ بنیادی قوانین سیکھ کر محفوظ طریقے سے سفر بھی کرسکیں اور قانون شکنی کا مجرم بھی نہ بنیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اس سماجی مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ضرور مثبت قدم اٹھائیں گی۔ نوجوانوں کی آسانی اور اُن کے مستقبل کی بہتری کے لیے ہماری یہ آواز آگے پہنچائیں۔

You may have missed