November 17, 2026

*انجمن تاجران رجسٹرڈ خاران* *کل دوبارہ شٹر ڈاؤن ہڑتال *

IMG-20251201-WA0253

*انجمن تاجران رجسٹرڈ خاران*

*کل دوبارہ شٹر ڈاؤن ہڑتال *

خاران میں بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے
*گزشتہ رات کلیم اللہ کبدانی کی دکان کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا اور قیمتی سامان ساتھ لے گئے۔ چند روز قبل شام کے وقت عصمت اللہ نیازی ایزی پیسہ والے کو گن پوائنٹ پر لوٹا گیا، جس سے تقریباً دو لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔*

*شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی مسلسل جاری ہیں، جبکہ انتظامیہ کی خاموشی اور عدم توجہ سے تاجروں اور شہریوں میں شدید خوف و بے چینی پھیل رہی ہے۔*

*ان سنگین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجمن تاجران رجسٹرڈ خاران نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ*
*کل بروز سوموار دوبارہ شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی*

*انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ شہر میں پولیس گشت، ناکہ بندی اور سیکیورٹی کو فوری طور پر مؤثر بنایا جائے۔*

*تمام تاجروں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت پورا کیا جائے۔*

*تاجروں کو مسلسل خوف کی فضا میں کاروبار کرنا پڑ رہا ہے اسلۓ کل دوبارہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جاۓ گی خاران میں