November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی میڈم در تابش نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان

IMG-20251201-WA0163

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی میڈم در تابش نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پیپلز سیکرٹریٹ آفس میں پولیس کی تعیناتی کا معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور یوم تاسیس کی تقریبات کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لینا تھا۔میڈم در تابش اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوابشاھ نے مقرر پولیس کی ڈپلائیمنٹ کو چیک کیا۔پولیس افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے متعلق اہم ہدایات دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اختر حسین سموں صاحب ڈی ایس پی صدر ، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن ، ایس ایچ او بالو جا قبا اور انچارج ڈی آئی بی نعیم اکبر سھتو بھی تھے۔میڈم در تابش اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوابشاھ نے پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ چاک و چوبند رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے شرکاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔