November 17, 2026

وہاڑی بیو رو چیف پراپرٹی ایسوسی ایشن وہاڑی کے الیکشن کے آخری روز مقامی شادی ہال میں تمام اتحادی گروپوں رانا بہادر گروپ۔چاند گروپ۔فرینڈز اتحاد گروپ۔گجر گروپ اور

Screenshot_2025-11-30_193344

وہاڑی بیو رو چیف
پراپرٹی ایسوسی ایشن وہاڑی کے الیکشن کے آخری روز مقامی شادی ہال میں تمام اتحادی گروپوں رانا بہادر گروپ۔چاند گروپ۔فرینڈز اتحاد گروپ۔گجر گروپ اور ووٹرز اور دوست احباب کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر رانا بہادر گروپ کے گروپ لیڈر سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز اتحاد اور چاند گروپ۔رانا بہادر گروپ کے حمائت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔پراپرٹی ڈیلرز کے کمیشن اور رجسٹری سمیت جتنے بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے ہمیں حکومت سے توقع ہے کہ وہ پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی جن میں خاص طور پر پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی جائے گی پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی ڈیلرز کا کاروبار تقریبا ختم ہوکر رہ گیا ہے اور پراپرٹی ڈیلرز کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اس موقع پر فوجی محمد شریف۔رانایاقت۔رانا سلیم۔رنا کلیم۔چوہدری شاہد۔رانا عثمان۔حق نواز ملوکا۔ملک عبید۔رانا تنویر۔عرفان زرگر۔امتیاز مغل۔ڈاکٹر ناصر۔ملک خالد۔چہدری وحید۔ اصغر ہنجرا۔دلاور ہنجراسمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے