*برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں: پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ*
*برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں: پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ*
2024 میں برطانیہ پہنچنے والے پناہ گزینوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
مکمل اعداد و شمار کے مطابق 10,542 پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی جو کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر افغانستان (8,508) اور تیسرے پر ایران (8,099) رہا۔
یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہے۔
برطانیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کے تحت اب سیاسی پناہ عارضی ہوگی۔ پہلے 30 ماہ بعد کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اگر ملک کے حالات “محفوظ” قرار پائے تو واپسی لازمی ہوگی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، معاشی مسائل اور انسانی حقوق کی صورتحال اس بڑھتے ہوئے رجحان کی بڑی وجہ ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آنے والے سالوں میں حالات اتنا بہتر ہو جائیں گے کہ برطانیہ واپسی کا حکم دے سکے؟